تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

30 سال قبل مردہ قرار دی جانیوالی امریکی خاتون زندہ نکلی

امریکا میں 30 سال پیٹریشیا نامی خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اور اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا تاہم تین دہائیاں گزرنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ وہ زندہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سال قبل پیٹریشیا نامی خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ اسے آخری بار 1992 میں پٹسبرگ، پنسلوانیا میں دیکھا گیا تھا۔ لاپتہ ہونے کے بعد خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی اور نہ ملنے پر اسے قانونی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تاہم تین دہائیاں گزرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مذکورہ خاتون زندہ اور پورٹوریکو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پیٹریشیا لاپتہ ہونے سے قبل لفٹ آپریٹر کا کام کررہی تھیں اور اسی وقت ان میں شیزوفرینیا کے آثار پیدا ہوچکے تھے۔ خیال یہ ہے کہ وہ ایک بحری جہاز کے ذریعے پورٹوریکو گئیں اور وہاں بھی تبلیغ کے لیے جارہی تھیں۔ اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ انہیں پہچانے یا نہیں، پھر بھی وہ پیٹریشیا سے ملکر اسے گلے لگانا چاہتے ہیں۔

پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے خاتون کے اہلخانہ کو چند روز قبل بتایا ہے کہ پیٹریشیا کوپٹا کا سراغ مل گیا ہے وہ اس وقت امریکی ریاست پورٹوریکو کے ایک اسپتال میں ہے۔

اس وقت پیٹریشیا کی عمر 83 برس ہے اور ڈیمنشیا کی مرض میں مبتلا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لاپتہ ہونے کے سات برس بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پیٹریشیا کے شوہر86 سالہ باب کوپٹا نے 30 سال بعد بیوی کے زندہ ہونے کی نوید سن کر کہا کہ انہیں یہ جان کر سکون ملا ہے کہ ان کی بیوی زندہ ہیں اور انہیں مارکر کسی جگہ نہیں پھینکا گیا ہے۔ باب نے یہ بھی کہا کہ انہیں اور اہلِ خانہ کو یقین تھا کہ وہ پورٹو ریکو میں کہیں موجود ہیں اور زندہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -