جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عرب ممالک نے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: عرب پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ فریقین یمن میں امن استحکام سے متعلق ہونے والے ‘ریاض معاہدے’ کے تمام نکات پر عمل کریں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان یمن کے لیے اہم معاہدہ(ریاض معاہدہ) طے پایا تھا اسی ضمن میں عرب پارلیمنٹ نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں قیام امن کے لیے معاہدے کے تمام نکات پر عمل کیا جائے گا۔

عرب پارلیمنٹ کے ممبر سعودی عرب نے اپیل کی کہ ریاض معاہدے کے دونوں فریق ہر طرح کی سیاسی، عسکری، سیکیورٹی اور ابلاغی محا ذ آرائی بند کریں اور ریاض معاہدے کے تمام نکات پر عمل یقینی بنائیں۔

پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی خواہش ہے کہ یمن میں امن و استحکام بحال ہو اور تمام فریق مل کر ریاستی اداروں کی بحالی کے لیے کام اور حوثی باغیوں کا مقابلہ کریں۔

ادھر خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکیرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے بھی اپیل کی ہے کہ خونریزی بند کرنے کے لیے ریاض معاہدے کی تمام دفعات فوری نافذ کیے جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فریقین طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کام کریں، مفاد عامہ اور یمنی عوام کے مختلف طبقوں میں اتحاد پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔

یایف الحجریف نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک یمن کی آئینی حکومت کے ساتھ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں