تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

خوشخبری: گزشتہ 9 ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی

ریاض: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران سب سے بڑی کمی ہے جس کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سونے کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا اثر سعودی گولڈ منڈی پر بھی پڑا ہے جہاں 24 کیرٹ سونے کا ایک گرام 203.51 ریال ہوگیا جس کی قیمت پہلے 204.84 ریال تھی۔

پیر کے روز 179.42 ریال فی گرام فروخت ہونے والے 21 کیرٹ سونے کی قیمت اب گر کر178.08 ریال ہوگئی۔

سعودی عرب میں 18 کیرٹ سونے کی قیمت 152.64 ریال فی گرام ریکارڈ کی گئی جو پہلے 153.63 ریال فی گرام تھی۔ اسی طرح دیگر وزن رکھنے والے سونے کی بھی قیمتیں گری ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کے اثرات مسلسل سعودی مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -