بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

خریدار نے دکان پر اپنا چوری شدہ موبائل فون رکھا دیکھا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل فون چوری ہونا اور چھن جانا معمول بن چکا ہے، نوجوان جب موبائل خریدنے بازار گیا اور وہاں دکان میں اپنا ہی چوری شدہ موبائل رکھے دیکھ کر کیا ردعمل دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان موبائل خریدنے کے لیے چور بازار گیا لیکن وہاں جاکر وہ سرپرائز ہوگیا کیونکہ وہاں ایک دکان کے شوکیس میں اس کا چوری شدہ موبائل رکھا ہوا تھا۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ویڈیو نیشن ڈاٹ ٹیب کے پیج پر شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ایک دکان پر جاکر موبائل فون اٹھاتا ہے اور دکاندار سے اس کی قیمت پوچھتا ہے، جس پر سیاہ چشمہ لگائے دکاندار اسے 20 ہزار روپے قیمت بتاتا ہے۔ قیمت سننے کے بعد نوجوان کہتا ہے کہ یہ بالکل میرے فون جیسا لگ رہا ہے۔

نوجوان کی بات سن کر دکاندار ہنستا ہے اور کہتا ہے کہ ’’آپ ہی کا ہے بھیا‘‘۔ یہ سن کر نوجوان کی کیفیت ایسے نظر آتی ہے جیسے اسے سکتہ ہوگیا ہو۔

 

ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سب ڈراما سین کی طرح اسکرپٹڈ ہے اور جس طرح صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے اور ہنستے مسکراتے اموجیز پوسٹ کیے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ بھی کچھ ایسا ہی خیال کرتے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں جب کہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں