منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ایئرپورٹ پر قیمتی موبائل فون سے بھرا بیگ ملنے کا معاملہ، اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور ایئرپورٹ پر موبائل فون سے بھرا بیگ ملنے کے معاملے کو سلجھانے کے لیے کسٹم حکام نے قومی ایئرلائن(پی آئی اے) سے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور ایئرپورٹ پر نامعلوم شخص گرفتاری کے ڈر سے بھاری مالیت کے موبائل فون سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، متعلقہ اداروں کو مسافر کی تلاش ہے، اسی ضمن میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مسافر کی تلاش کے لیے کسٹمز نے پی آئی اے سے رابطہ کیا اور شہری سے متعلق تمام سفری تفصیلات طلب کیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ بیگ میں لگے ٹیگ کی مدد سے مسافر کو گرفتار کیا جائے گا۔

ایئرپورٹ پر شہری قیمتی موبائل سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار

خیال رہے کہ ایئرپورٹ پر نامعلوم شخص گرفتاری کے خوف سے بیگ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ پی آئی اے کی پروازپی کے 284دبئی سے پشاور پہنچی تھی۔

بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کے141موبائل فون برآمد ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں