اشتہار

استعفیٰ اور حکومت گرانے سے متعلق وزیراعلیٰ کا دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ اتنا کمزور نہیں کہ استعفی دوں میں استعفی دوں گا نہ حکومت گراؤں گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی دی ہوئی پوزیشن پر آخری سیکنڈ تک موجود رہوں گا بلوچستان عوامی پارٹی راتوں رات نہیں بنی، باپ میں شامل ہرسیاستدان اپنےاندرایک پارٹی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر حکومتی اقدام پر اسٹے دیدیا جاتا ہے حکومتیں گرائی گئیں ہم صرف استعمال ہوئے، ریکوڈک کے ہارے ہوئے کیس میں ہم نےصوبے کاحق حاصل کی نواب رئیسانی نےبحیثیت وزیراعلی ٰریکوڈک کیس میں اہم اقدامات کئے ریکوڈک سےمتعلق نواب رئیسانی کی تعریف نہ کرنامنافقت ہوگی،۔

- Advertisement -

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی معدنیات کام میں لائی جائیں توآئی ایم ایف کےپاس نہیں جانا پڑے گا انتخابات کے موقع پر ہم سب جھوٹ بولتےہیں سیاستدان ووٹرکوماں باپ سےبھی زیادہ اہمیت دیتےہیں موجودہ نظام میں میرٹ کی گنجائش نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں