تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹک ٹاک کے سربراہ نے بڑا اعلان کردیا

بیجنگ: مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے سربراہ کیون مائیر نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاسی دباؤ اور ٹرمپ انتطامیہ کی پابندیوں کے باعث چینی ایپ ٹک ٹاک چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، کیون مائیر نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے تین ماہ پہلے عہد سنبھالا تھا۔ کیون مائیر نے کہا کہ سیاسی ماحول تبدیل ہورہا ہے، اس لیے یہ اقدام اٹھایا۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں کیون مائیر کو ٹک ٹاک اور چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کا سی ای اور مقرر کیے جانے پر ٹیکنالوجی سیکیورٹی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے چینی کمپنی پر امریکی سختیوں میں کمی ہوسکتی ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی، اور واشنگٹن حکومت کا دباؤ برقرار رہا۔

امریکی صدر کی پابندی پر ٹک ٹاک کا منہ توڑ جواب

امریکی حکومت متعدد بار ٹک ٹاک کے مواد پر سیکیورٹی خدشات ظاہر کر چکی ہے اور ٹک ٹاک کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکی ہے، جبکہ چینی ایپ نے ہمیشہ امریکی بیانات کی تردید کی۔

واشنگٹن حکومت کا مؤقف ہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن اپنے مواد کے ذریعے امریکا کی جاسوسی کرتی ہے جب کہ ٹک ٹاک کی مواد پالیسی پر بھی چینی نژاد لوگوں کا غلبہ رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -