تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 7سال سے بند بینظیر بھٹو اسپتال کا افتتاح کردیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے7 سال سے بند بینظیربھٹو اسپتال غوث آباد کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قائم بینظیربھٹو اسپتال غوث آباد کا افتتاح کردیا، مذکورہ اسپتال گزشتہ سات سال سے بند تھا، جلد سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ 50بیڈ اسپتال کو ضرورت پڑنے پر قرنطینہ کے لیے استعمال میں لائیں گے، بینظیر بھٹو وفاقی حکومت کے فنڈ سے تعمیر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اونرشپ نہ ہونے سے ماضی میں یہ اسپتال غلط جگہ بنایا گیا تھا، وفاقی حکومت منصوبوں میں صوبائی حکومت کو اونرشپ دے، اس اسپتال کو جنرل اسپتال بنانا چاہتے ہیں تاکہ لوف مستفید ہوں۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 ہلاکتیں ، اموات کی تعداد 237 تک جاپہنچی

وزیراعلیٰ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اس اسپتال سے شہریوں کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کریں گے۔

ادھر نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 5ہزار 506 مریض زیرعلاج ہیں، 24گھنٹے کے دوران کرونا کے 642 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11ہزار155 تک جاپہنچی ہے۔

Comments