اشتہار

ماں کے سامنے بچہ چلتی ٹرین کے آگے گر گیا، کیسے بچا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ماں کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن آنے والا 6 سالہ بچہ سامنے سے آتی تیز رفتار ٹرین کے آگے گر گیا لیکن نوجوان کی پھرتی نے بچے کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔

جس اللہ رکھے اسے کون چکھے یعنی جس کی زندگی اللہ نے رکھی ہے تو سامنے سے آتی موت بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ یہ مثال صادق ہوئی بھارت کے ایک ریلوے اسٹیشن پر جہاں 6 سالہ بچہ اپنی ماں کے ہمراہ پلیٹ فارم پر چل رہا تھا کہ اچانک وہ ریلوے ٹریک پر گر پڑا اور سامنے سے آ رہی تھی تیز رفتاری سے دوڑتی ٹرین۔

یہ منظر دیکھ کر اس کی ماں کے اوسان خطا ہوگئے اور اس نے مدد کے لیے پکارنا شروع کر دیا۔ قبل اس کے کہ ٹرین اس کے بچے پر سے گزرتی مخالف سمت سے ایک نوجوان دوڑتا ہوا آیا اور انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو بچایا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ بچہ جیسے ہی پٹریوں پر گرتا ہے ماں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں کیونکہ سامنے تیز رفتار ٹرین آ رہی تھی۔ وہ خود بھی بچے کو اٹھانے کی کوشش کرتی ہے ساتھ مدد کے لیے پکارتی ہے اسی اثنا میں مخالف سمت سے ایک نوجوان دوڑتا ہوا آتا ہے اور لمحہ بھر میں پہلے بچے کو پٹری سے اٹھا کر پلیٹ فارم پر ڈالتا اور پھر خود پھرتی سے اچھل کر پلیٹ فارم پر آجاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹرین وہاں سے گزر جاتی ہے۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اگر چند لمحے تاخیر ہوتی تو ٹرین وہاں سے گزر جاتی اور اس سے آگے سوچنا بہت مشکل لگتا ہے۔

 

اس بہادر نوجوان کا نام میور ہے جس کو محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلوے کی جانب سے بچے کی زندگی بچانے پر انعام سے نوازا گیا تاہم اس موقع پر بھی اس نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعام کی نصف رقم تعلیم کے لیے مذکورہ بچے کو دے دی۔

سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے بھی اس ویڈیو کو خود شیئر کیا ہے۔ ساتھ اس ویڈیو سے متعلق معلومات بھی شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ اس شخص کا تہہ دل سے شکریہ جس نے 6 سالہ بچے کی جان بچائی۔ ریلوے نے میور کو اعزازی رقم سے بھی نوازا۔ سب سے اچھی بات یہ تھی کہ میور نے اپنے انعام کا آدھا حصہ بچے کی تعلیم کیلئے عطیہ کردیا۔ آپ پر فخر ہے میور

انسانیت کی اصل جھلک دکھلاتی ویڈیو سوشل میڈیا اس قدر وائرل ہوئی کہ اب تک 40 لاکھ سے زائد صارفین اسے دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں اور نوجوان کی بہادری کو اپنے اپنے الفاظ میں سراہ رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت خوبصورت ویڈیو، ایک اور صارف نے کہا کہ انسان دوستی کی اس سے اچھی مثال نہیں مل سکتی، میور ایک اچھا انسان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں