جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ترکش خاتون کو ہراساں کرنے والا شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ترکش خاتون کو ہراساں کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

شہری خاتون وی لاگر کو ایمپریس مارکیٹ کے سامنے ہراساں کر رہا تھا۔ ترکش خاتون اپنی ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی اور شہری مسلسل اسے ہراساں کر رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا۔ پریڈی پولیس نے خداداد کالونی سے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم شعیب کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے عمل پر بے حد شرمندگی ہے ہاتھ جوڑ کر خاتون سے معافی مانگتا ہوں، جو کچھ ہوا وہ غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں میری کوئی غلط نیت نہیں تھی لیکن انجانے میں غلطی ہوئی جس پر شرمندہ ہوں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں