تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کرونا وائرس دنیا بھر میں 47 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

کراچی : کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا نے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نے 9 لاکھ کا ہندسہ عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کووِیڈ 19 سے عالمی سطح پر اموات کی تعداد 47 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جب کہ وائرس سے اب تک 194,658 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 155 ہو گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 574 شہری مریض ہیں، اسپین میں وائرس ساڑھے 9 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا، جبکہ ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہو چکے ہیں۔

چین میں گزشتہ دو ماہ کی نسبت ہلاکتوں کی شرح نا ہونے کے برابر ہے، چین میں وائرس پر قابو پانے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3312 ہے جبکہ 81 ہزار 554 متاثر ہیں، ایران میں وائرس نے 3036 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

فرانس میں ایک روز میں 4 ہزار 800 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 56 ہزار 989 ہوگئی جبکہ 509 مزید شہریوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4032 تک پہنچ گئی۔

امریکا کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اب بھی تیزی سے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 5110 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں وائرس سے اموات کی تعداد 2352 ہو گئی، جب کہ 29 ہزار سے زائد متاثر ہیں، نیدرلینڈز میں وائرس 1173 جانیں نگل گیا، 13 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جرمنی میں بھی وائرس نے 931 افراد کو ہلاک کیا اور 77 ہزار 981 متاثر ہیں۔

کرونا وائرس سے بیلجیئم میں 828، سوئٹزرلینڈ میں 488، جنوبی کوریا میں 169، برازیل میں 244 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔

ترکی میں 277 افراد جاں بحق، 15 ہزار سے زائد متاثر ہوئے، پرتگال میں 187 افراد ہلاک، انڈونیشیا میں 157، سوئیڈن میں 239، آسٹریا میں 146، ڈنمارک میں 104، فلپائن میں 96، جاپان میں 57، بھارت میں وائرس سے 58 افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -