بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

عدالت نے بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: منشیات کیس میں بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو ممبئی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مزاحیہ پروگرامز کی ہوسٹ اور کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہارش لمباچھیا کو جوڈیشل ریمانڈ پر 4 دسمبر تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی سنگھ اور ہاش لمباچھیا کو گرفتار کرنے کے بعد اتوار کے روز ممبئی عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ بالی ووڈ میں منشیات کا استعمال عام ہوچکا ہے، متعلقہ ادارے نے صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرگز مافیا کے خلاف ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔

مذکورہ گرفتاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس سے قبل بھی متعدد اداکار گرفتار ہوچکے ہیں یا پھر تفتیش کے لیے پیش ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ این سی بی نے منشیات سے متعلق کیس میں پہلے بھارتی کو گرفتار کیا اور پھر ایک روز بعد ان کے شوہر کو گرفتار کیا، دونوں منشیات کے استعمال کا اعتراف کرچکے ہیں۔

گرفتاری کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا کہنا تھا کہ کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپے کے دوران 86.5 گرام حشیش برآمد کی گئی، ان کے شوہر ہرش لمباچھیا بھی ان کے ساتھ اس گھر میں رہتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں