اشتہار

چھیڑنے پر گائے نے نوجوان سے خوب بدلہ لیا، سنسنی خیز ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوان نے رسی سے بندھی گائے سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پہلے لات ماری پھر اس کی دم مروڑی جواب میں گائے نے بھی اس کی درگت بنا ڈالی۔

سوشل میڈیا پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پڑوسی ملک بھارت سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان کو رسی سے بندھی گائے کو دور سے کھینچتا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسرا شخص گائے کے قریب ہی کھڑا ہے۔

ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ گائے کے نہ ہلنے پر نوجوان اسے لات مارتا ہے اور پھر اس کی دم پکڑ کر زور سے مروڑتا ہے، گائے تکلیف سے بچنے کیلیے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ شخص اسے ڈنڈا بھی مارتا ہے۔

- Advertisement -

پھر کیا تھا گائے کو غصہ آگیا اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور نوجوان پر جوابی حملہ کردیا۔

پہلے گائے اپنے اوپر تشدد کرنے والے نوجوان کو لات مار کر گراتی ہے، اس کا غصہ پھر بھی ٹھنڈا نہیں ہوتا تو اسے گھسیٹتی ہوئی گلی میں لے جاتی ہے اس دوران وہ شخص سیڑھیوں سے بھی ٹکراتا ہے۔

 

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں افراد اس کو دیکھ چکے ہیں، نوجوان کا گائے کے ساتھ جانور دوست رویہ نہیں تھا تاہم گائے کو کیونکہ بھارت میں مقدس سمجھا جاتا ہے اس لیے اکثر بھارتی صارفین کو نوجوان کی اس حرکت نے مشتعل بھی کردیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ شخص گائے سے پٹنے کا مستحق تھا، دوسرے صارف نے لکھا جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اسے گائے کو لات مارنے کا نتیجہ مل گیا جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ ’’پتہ نہیں کیوں لیکن یہ منظر بہت اطمینان بخش ہے۔‘‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں