پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سے ڈی جی خان، تونسہ کی سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔سابق ناظمین،سابق چیئرمینوں اور چیف آف کھیتران سردارحافظ اورنگزیب برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

سابق لیگی ایم پی اے ممتاز خان بھٹو قیصرانی،سابق وائس چیئرمین جاوید قیصرانی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ قیصرانی برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی نمائندگی خود کرتا ہوں،سیاست کو کرپشن سے پاک کیا،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے 18 اضلاع خود وزٹ کیے،وہوا جیسی پسماندہ تحصیل کا دورہ کرنے والا پہلا وزیراعلیٰ ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں پسماندہ علاقوں کا وکیل بن کر بیٹھا ہوں،پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا میرا مشن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں