جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

یورپی یونین سے بریگزٹ کا معاہدہ طے پاگیا، بورس جانسن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوگئے ، یورپی یونین کے ساتھ سب سے بڑا تجارتی معاہدہ طے پاگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ ڈیل پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے یورپ کے ساتھ دوستی، اتحاد او رتعاون کی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے مذاکرات میں مشکل فطری چیز ہے، معاہدے سے ہماری معیشت کو بہت فائدہ ہوگا، تجارتی معاہدے سے پورے خطے میں روزگار اور خوشحالی آئے گی۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق بریگزٹ ڈیل کے بعد کرنسی، بارڈر معاملات، قانون ، تجارت، فشریز پر دوبارہ کنٹرول لے لیا گیا، برطانوی کاروبار ی اداروں، خاندانوں کے لیے یہ زبردست خبر ہے، زیرو ٹیرف ، زیرو کوٹے پر یورپی یونین سے آزادانہ تجارتی معاہدہ کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ اب کورونا وبائی بیماری کا سامنا کرنے پر مرکوز ہوگی۔

واضح رہے کہ بریگزٹ ڈیل کے بعد یورپ اور برطانیہ کے درمیان معاہدہ ایک ماہ تاخیر کے بعد طے ہوا، معاہدے پر یکم جنوری 2021 سے عملدرآمد ہوگا۔

یاد رہے کہ یورپی یونین سے 31 جنوری 2020 سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانیہ اور یونین کے مابین تجارتی اور دو طرفہ تعلقات پر وسیع پیمانے پر مذاکرات ہو رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں