اشتہار

قومی اسمبلی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

خصوصی کمیٹی نے قومی اسمبلی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس اسلم بھوتانی کی زیرِصدارت ہوا جس میں قومی اسمبلی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسلم بھوتانی نے کہا کہ کمیٹی کے قومی اسمبلی ریکارڈ سے متعلق فیصلہ اسپیکر کو بھجوارہے ہیں قومی اسمبلی ریکارڈ سے متعلق وزارت قانون سے رائے طلب کی تھی جس کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا قومی اسمبلی ریکارڈ سے متعلق ایوان میں جو رائے بنی تھی اور ہم بھی اسی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس سابق نثار کے بیٹےنجم ثاقب،میاں عزیر اور ابوزر چدھڈ کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا گیا ایف آئی اے نے مبینہ آڈیو کی تحقیقات سے متعلق فرانزک رپورٹ کمیٹی میں جمع کروادی، تینوں افراد ماہ رواں کی 31تاریخ کو کمیٹی میں موقف پیش کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں