تازہ ترین

جماعت اسلامی کا مطالبہ منظور، الیکشن کمیشن کا بڑا حکم

جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسلز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے 6 یونین کونسلز میں مبینہ دھاندلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جماعت اسلامی نے دھاندلی اور بےضابطگیوں سے متعلق درخواست دائرکی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مومن آبادکی یوسی 3، منگھوپیر یوسی 12 میں دوبارہ گنتی ہوگی۔ ضلع شرقی کےعلاقےگلشن کی یوسی 1 میں بھی دوبارہ گنتی ہوگی۔

اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔ جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں 6 یونین کونسلز کےنتائج چیلنج کیے تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بتائے جن سیٹوں کے فارم 11اور 12ہمارے پاس موجود ہیں ان کے نتائج کیوں جاری نہیں کیے جا رہے، اورنگی ٹاؤن کی 6یوسیز جنہیں الیکشن کمیشن نے خود ٹیک اپ کیا تھا ان کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جا رہا؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کو ڈھائی سال تک نہ ہونے دیا اب ملتوی شدہ نشستوں پر انتخابی شیڈول کے اجراء کو چیلنج کرکے ان انتخابات سے بھی فرار چاہتی ہے جماعت ووٹوں اور وارڈز کے اعتبار سے سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے بلاول بھٹو زرداری جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں،کراچی میں میئر ہمارا ہی ہو گا، زور زبردستی، دھاندلی اور جعل سازی سے کراچی کا میئر جیالا نہیں بن سکتا اور نہ بنے گا۔ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ، ایک ایک ووٹ اور سیٹ کا تحفظ کریں گے۔ زبردستی چھینی گئی ایک ایک سیٹ کا حساب لیں گے۔

Comments

- Advertisement -