کراچی: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے 18 مسافروں کورونا وائرس کا شکار نکلے، متاثرہ افراد کو گھروں میں دس دن کا قرنطینہ کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے اٹھارہ مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ 16 مسافر پی آئی اے کی پروازپی کے9732 کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے۔
جبکہ مثبت آنے والے 2 مسافر پرواز ای کے600پر دبئی سے کراچی پہنچے۔ مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا۔
- Advertisement -
ذرایع نے بتایا کہ کورونا مثبت آنے والے مسافروں میں17مرد اور ایک خاتون مسافر شامل ہیں۔
تمام مثبت مسافروں کو گھروں میں10روز لازمی قرنطینہ کے لیے روانہ کردیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایت کے بعد مثبت کورونا والے مسافر گھروں میں قرنطینہ کریں گے۔