منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے باہر گئے ہوئے اقامہ ہولڈر کی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ نے اقامہ ہولڈر کی مشکل آسان کردی اور اسے اپنی پریشانی دور کرنے کا طریقہ بتا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جوازات سے ایک شخص نے سوال کیا کہ خروج و عودہ اور اقامہ کی تاریخ ختم ہونے والی ہے جبکہ اقامہ کی ایکسپائری خروج وعودہ کی تاریخ سے پانچ دن بعد کی ہے، ایسے صورت میں کیا جائے؟۔

صارفین نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے یہ بھی پوچھا کہ موجودہ صورتحال میں توسیع کس طرح ممکن ہے؟ کیا پہلے خروج وعودہ کی مدت میں اضافہ ہوگا یا اقامہ کی؟ طریقہ کار کی وضاحت کردیں۔

- Advertisement -

جوازات نے آن لائن وضاحت کی کہ حکومت کی جانب سے مملکت سے باہر گئے ہوئے غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے لیے اختیاری طریقہ کار جاری کیا جاچکا ہے جس سے استفادہ کرکے آجر اپنے کارکنوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں ’ابشر‘ یا ’مقیم ‘ پورٹل سے توسیع کرسکتا ہے۔

سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار ممالک کو رعایت دے دی؟

خیال رہے کہ ورکر کے اقامہ یا خروج وعودہ کی مدت میں توسیع آجر کے ’ابشر‘ یا مقیم پورٹل ہوتی ہے۔

مذکورہ بالا صورت میں پہلے اقامہ کی فیس ادا کرکے اس کی تجدید کی جائے اس کے بعد خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرائی جائے، یہ کام آجر آن لائن کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں