تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کتے نے رحم دلی کی انوکھی مثال قائم کردی

اوٹاوا: کینیڈا میں کتے نے اپنی مالکن کی حفاظت کے لیے ایسا قدم اٹھایا جسے لوگوں نے جانور کی انسان سے دوستی کی منفرد مثال قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں ہیلے مور نامی خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ سڑک پر چل قدمی کررہی تھیں کہ اس دوران وہ دماغی بیماری ‘سیژر’ کے باعث اچانک زمین پر گرپڑیں۔ جانور نے اپنی مالکن کی جان بچانے کی مدد کے لیے ٹریفک رکوا دی۔

کتے نے پہلے تو خاتون کو ہلانے جلانے کی کوشش کی پھر اچانک سڑک پر آگیا اور ایک گاڑی کے سامنے کھڑا ہوکر اپنی مالکن کی طرف اشارہ کرنے لگا جو بے ہوش پڑی تھیں۔

کتے نے یکے بعد دیگرے گاڑیوں کو بھی روکنے کی کوشش کی۔ ہیلے مور کا کہنا ہے کہ مجھے اتنا یاد ہے جب میں کتے کے ساتھ تھی لیکن اچانک بے ہوشی کے بعد میری آنکھ ایمبولنس میں کھلی، اس دوران کیا ہوا، تمام مناظر سڑکوں کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے ہیں۔

خاتون کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی اور اب وہ صحت یاب ہیں۔

Comments

- Advertisement -