جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کلینکل اسٹڈیز کمیٹی تشکیل دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان )ڈریپ) نے کلینکل اسٹڈیز کمیٹی تشکیل دیدی۔

ڈریپ کی کلینکل اسٹڈیزکمیٹی 3سال کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ ڈریپ کے ڈائریکٹر ڈویژن آف فارمیسی سروسز کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

ڈریپ ایڈیشنل ڈائریکٹر فارمیسی سروسز ڈویژن کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ چاروں صوبوں سے طبی ماہرین کلینکل اسٹڈیزکمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

- Advertisement -

چیئرمین پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ ڈاکٹرمرزا تصور بیگ، پروفیسر منور عالم ، پروفیسر فضل سبحان، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد خان اور وقاص لطیف کمیٹی کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کا نمائندہ کمیٹی رکن ہو گا جب کہ فارما بیورو کے نامزد کردہ ایک نمائندہ کمیٹی میں بطور آبزرور شامل ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں