تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ورزش کے بغیر چاق و چوبند رہنے کا آسان طریقہ

ہمارے ہاں عام خیال یہ ہے کہ دن کے کسی حصّے میں ورزش کر لی جائے ، تو یہ انسان کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے کافی ہے ۔

لیکن جدید تحقیق نے یہ نظریہ بالکل غلط قرار دے دیا ہے ۔ اب ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ صبح یا شام جتنی مرضی سخت ورزش کر لیں اور دن کا بیشتر حصّہ دفتر میں بیٹھے گزارتے ہیں ، تو وہ کسی کام کی نہیں ۔

جدید تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ جو خواتین و حضرات دفتر میں کام کرتے ہوئے ، وقفے وقفے سے کھڑے ہوکر 60 تک گنیں یا 60 سکینڈ تک کوئی بھی کام کریں ۔ وہ سمارٹ ، دُبلے پتلے اور چُست رہتے ہیں ۔ حتیٰ کہ 60 سیکنڈ کا کھڑا ہونا بھی بدن پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، مثلاً جسم میں کولسٹرول کم کر دیتا ہے اور انسولین کا نظام بہتر بناتا ہے ، جبکہ جو لوگ مسلسل بیٹھے رہتے ہیں ، وہ مثبت فوائد حاصل نہیں کر پاتے ۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے پیروں پر کھڑے ہونا انسان کو سرطان سے بھی بچاتا ہے، تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین و حضرات 10 سال تک طویل عرصہ دفترمیں بیٹھے بیٹھے گزاریں ، وہ عموماً آنتوں کے سرطان کا نشانہ بن جاتے ہیں ۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے منسلک ڈاکٹر آرتھر فریبر کا کہنا ہے کہ ، فطرت نے انسانی جسم کی ساخت یوں رکھی ہے کہ وہ دن کا بیشتر حصّہ ہلنے جُلنے میں گزارے ،
چناچہ جو انسان فطرت سے بغاوت کرتا ہے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے ، کئی لوگوں نے چہل قدمی کو اپنی زندگیوں سے نکال دیا ہے ، ضروری ہے کہ یہ عمل واپس لایا جائے ۔

ماہرین کا کہنا ہے ، کہ ضروری نہیں کہ ورزش کیلئے خاص وقت گزاریں، دورانِ کام بھی یہ عمل کرنا ممکن ہے مثلاً کھڑے ہوکر ٹیلیفون سُنیں، کسی ساتھ کو پیغام دینا ہوتو فون کرنے کی بجائے اس کے پاس چلے جائیں ، چلتے پھرتے میٹنگ کیجئے ، کوشش کریں چھوٹے سے چھوٹا کام بھی کھڑے ہوکر کریں ۔

Comments

- Advertisement -