اشتہار

’الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے سے روک دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کو ریلی نکالنے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پی ٹی آئی لیبرڈے پر ریلی نہیں نکال سکتی۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا لیبرڈے پر ہمیں ریلی سے روکنا حیرت انگیز ہے یکم مئی مزدوروں کےحقوق سےاظہاریکجہتی کا عالمی دن ہے مقصد شکاگو کے مزدوروں کیساتھ اپنےملک کے مزدوروں کیساتھ کھڑا ہونا ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں لیبرڈے پر ریلیاں نکالتی ہیں لیبرڈے پر پورا معاشرہ اپنے مزدوروں کیساتھ کھڑا نظر آتا ہے یوم مئی پر ایسی پابندی کا کیا مقصد یہ کیسی جمہوریت ہے؟ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے بجائے باقی سارے کام کررہاہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ریلی پر پابندی لگا رہا ہے اور لیڈرشپ کو نوٹسز بھیج رہا ہے الیکشن کمیشن کا کردار، ہر عمل ان کی جانبداری کو ثابت کرتا ہے ہماری ریلی پر پابندی الیکشن کمیشن کی جانبداری کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ریلی پر پابندی لگانا غیرقانونی ہے چیف الیکشن کمشنرسے کہتے ہیں غیرقانونی پابندی فوری واپس لیں یکم مئی کو لاہور،اسلام آباد ،پشاور میں ریلی کومعمول کےمطابق نکلنے دیا جائے مزدوروں کے حقوق کیلئےسیاسی جماعتوں کو سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں