تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

باپ نے بیٹی کی جان بچالی، بڑے حادثے سے محفوظ

لندن: برطانیہ میں سوتیلے باپ نے اپنی 5 سالہ بیٹی کو ٹریفک حادثے سے بچا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر برمنگھم میں پیش آیا، گاڑی کی ٹکر سے بچی کی جان بھی جاسکتی تھی تاہم باپ نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹی کو حادثے سے محفوظ رکھا۔

اس سے قبل گاڑی کی معمولی ٹکر سے چھوٹے بچوں کی جانیں ضایع ہوچکی ہیں، ماہرین کے مطابق کمسن بچوں کے جسم کا اندرونی حصہ بڑوں کے بہ نسبت کافی کمزور ہوتا ہے، اسی باعث چھوٹی چوٹ بھی بھیانک ثابت ہوتی ہے۔

جیسن پین نامی باپ اپنے بچوں کے ہمراہ سڑک پار کررہا تھا کہ اچانک زیبرا کراسنگ سے ڈرائیور نے گاڑی دوڑا دی جس پر جیسن اچانک گاڑی کے سامنے آگیا، مجبوراً ڈرائیور کو گاڑی روکنا پڑی۔

بعد ازاں ڈرائیور عضیلے انداز میں بڑبڑاتا ہوا گاڑی لے کر فرار ہوگیا، والد نے مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -