ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سیلاب کی وجہ سے غذائی قلت کا خدشہ مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نےسیلاب کی وجہ سے غذائی قلت کا خدشہ مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں غذائی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے این ایف آر سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے اشیائےخوردو نوش کی دستیابی پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے گندم کے اسٹاک سے متعلق تفصیلی اپ ڈیٹ پیش کیا۔

- Advertisement -

سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ ملکی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کیلئےگندم کا ذخیرہ کافی ہے مستقبل میں گندم کی قلت کاکوئی خدشہ نہیں ہے سیلاب کےپیش نظرحفاظتی اقدامات سےگندم کےذخائرمحفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ضروری اشیاکی کمی نہیں،اس حوالے سے رپورٹس بےبنیاد ہیں پاکستان کی گندم کی سالانہ ضرورت 3کروڑ 50 لاکھ ٹن ہے اور ملک میں گندم کے 2 ملین ٹن اسٹریٹجک ذخائرموجود ہیں گندم کی نئی فصل کی کاشت بروقت کی جائے گی اگلے سیزن کے لئے بیجوں کی جلد خریداری یقینی بنائی جائے گی جب کہ دوست ممالک سے غذائی اجناس کی درآمدبھی دوبارہ شروع کر دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں