اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کے فور منصوبے پر وعدے کے مطابق عمل پیرا ہے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے فور سےمتعلق اپنے وعدے پر عمل پیرا ہے تاہم منصوبےمیں تاخیر ڈیزائن میں کچھ مسائل کی وجہ سےہوئی۔

کراچی کو فراہمی آب کے بڑے منصوبے کے فور سے متعلق بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت منصوبےپر صوبائی حکومت سےرابطےمیں ہے، وفاقی حکومت کے فور منصوبے کے حوالے سے اپنے وعدے کے مطابق کام کر رہی ہے لیکن منصوبے میں تاخیر ڈیزائن میں مسائل کی وجہ سے ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیسپاک ڈیزائن پرجائزہ رپورٹ کراچی واٹر اینڈ سینی ٹیشن بورڈ کو جمع کراچکا جب کہ سندھ حکومت کی تکینکی کمیٹی رپورٹ کاجائزہ لے کرکام کا کہہ چکی ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ منصوبے پر کام کا آغاز صوبائی حکومت کی اجازت کا منتظر ہے، وفاقی حکومت عوام کی سہولت کیلئےذمہ داری پوری کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کے فور کی فزیبلٹی رپورٹ میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا تھا جس کی تحقیقات کے لیے حکومت سندھ نے ایک کمیٹی تشکیل دی۔

کینجھر جھیل سے کراچی 121 کلو میٹر روٹ میں 2 اہم نہری ذخائر شامل نہیں ہیں، سابقہ کنسلٹنٹ کمپنی نے 2 اہم نہری ذخائر ہالیجی اور ہاڈیروہر کو فزیبلٹی رپورٹ میں شامل نہیں کیا۔

12 سال گزرنے کے بعد کے فور کے تین مرحلوں میں سے ایک بھی مکمل نہ ہو سکا، ذرائع کے مطابق جولائی 2018 تک کے فور کا فیز وَن مکمل ہو جانا تھا، کے فور کے دوسرے اور تیسرے فیز کو 2022 تک مکمل ہونا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں