تازہ ترین

قبل از وقت پیدائش کا منفرد ریکارڈ رکھنے والے بچوں کی پہلی سالگرہ نے ڈاکٹروں کو غلط ثابت کر دیا

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی نے حمل ٹھہرنے کے بعد سب سے جلد پیدا ہونے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

ان بچوں نے دنیا میں قبل از  وقت پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، آدیہ اور ایڈریئل ناداراجہ کو پہلی سالگرہ کے موقع پر یہ اعزاز دیا گیا۔

ان دونوں کی پیدائش حمل کے 22 ویں ہفتے یا 126 دن بعد ہی ہوگئی تھی، عام طور پر اگر حمل کے 22 ویں ہفتے سے قبل کسی بچے کی پیدائش ہو تو اسے بچانے کے لیے اسپتال کی جانب سے کوشش نہیں کی جاتی تاہم ان ان بچوں کی پیدائش بھی 21 ویں ہفتے میں متوقع تھی۔

بچوں کی ماں سکینہ راجندرم اور والد کیون ناداراجہ کو بھی اسپتال انتظامیہ نے کہا تھا کہ اتنی جلد پیدائش پر وہ کوئی مدد نہیں کرسکتے، والدین نے کہا کہ جب یہ دونوں پیدا ہوئے تو ڈاکٹرز نے ان کے زندہ رہ جانے کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس کا امکان ’صفر پرسنٹ‘ ہے۔

والدہ سکینہ راجندرم کا کہنا ہے کہ جب مجھے زچگی کے لیے لے جایا گیا تو بچوں میں زندگی کی کوئی علامات نہیں تھیں لیکن  خوش قسمتی سے ہم  ٹورنٹو کے ایک ایسے اسپتال چلے گئے جہاں بچوں کے لیے خصوصی آئی سی یو یونٹ موجود تھا۔

مگر وہاں بھی انہیں ڈاکٹرز نے یہی کہا کہ اگر بچوں کی پیدائش حمل کے 22 ویں ہفتے سے چند منٹ قبل بھی ہوئی تو وہ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔

سکینہ نے حمل کو چند گھنٹوں تک برقرار رکھنے کی کوشش کی اور ان بچوں کی پیدائش 22 ویں ہفتے کے آغاز کے 2 گھنٹے بعد 4 مارچ 2022 کو ہوئی، اب وہ دونوں ایک سال کے ہوگئے ہیں۔

بچوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ پیدائش کے وقت وہ بہت زیادہ دبلے پتلے تھے اور ان کی جلد شفاف تھی۔ ان کو 6 ماہ تک اسپتال میں رہنا پڑا۔ اس دوران جسم میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کا علاج ہوتا رہا اور بالآخر ان کو گھر لے جانے کی اجازت دی گئی۔

ڈاکٹرز کے تمام تر شک و شہبات کے بعد بچے صحت مند ہیں، والدین کا کہنا ہے کہ سکینہ کو بولنے کا بہت شوق ہے۔ ہم سے اور اپنے کھلونوں سے گھنٹوں باتیں کرتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادریل کو کچھ مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے انہیں دو بار پھر سے اسپتال لے جایا گیا تاہم اب وہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Comments

- Advertisement -