منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

گلگت: موسم سرما کی پہلی لہر اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی لہر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام وادی بابوسر میں گزشتہ2روز سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ بابوسرٹاپ پر برفباری کی شدت میں اضافے سے دیامر پولیس چوکی ہٹادی گئی۔ بابوسرناران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہے۔ رات گئے برفباری سے بابوسرناران نیشنل ہائی وے پر سفری پابندی عائد ہے۔

گلگت بلتستان ایمرجنسی سروس کی جانب سے بابوسر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ بابوسر میں150افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی لہر دوڑ گئی۔ دیامر کے دور افتادہ علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے۔ بٹوگاہ ٹاپ، فیری میڈو اور ننگاہ پربت میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

بابوسر ٹاپ میں درجہ حرارت منفی 2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بابوسرٹاپ پر شدید برفباری سے اب تک12انچ برف پڑچکی ہے۔ برفباری کے باعث بابوسرناران کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔

ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد کا کہنا ہےکہ بابوسرناران نیشنل ہائی وے عارضی طور پر بند کردی گئی، مسافر اور سیاح شاہراہ قراقرم پر سفر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں