تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سیلابی ریلہ مینگورہ کی طرف بڑھنے لگا، کوہستان میں ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

سیاحتی مقام کالام سے بہت بڑا سیلابی ریلہ صدر مقام مینگورہ کی جانب بہہ رہا ہے۔ سیلابی ریلہ متعدد گھر اور ہوٹلز بہا کر ساتھ لےگیا۔

ٹی ایم اوبحرین کا کہنا ہے کہ دریائےسوات کےکنارےآبادلوگ محفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں۔ دریائے کابل اور دریائے سوات سےملحقہ آبادی کومحفوظ مقامات پر نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملاکنڈ میں انتظامیہ نےدریائےسوات کےکنارے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ شہریوں کو دریائے سوات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام بارش اورسیلاب میں سفر سے گریز کریں۔

ضلع مہمند کی تحصیل پڑانگ غارمنڈ اسپرے میں مہمندڈیم کا سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہو گیا جس سے 3 گھر اور ایک سکول پانی میں ڈوب گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بےگھر افراد کیلئے ٹینٹ لگا دیے ہیں۔

شانگلہ میں کوہستان کےعلاقے اچھاڑنالہ پربننے والا ڈیم ٹوٹنےکا خطرہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیم ٹوٹنے سے دریائے سندھ کےپانی میں اضافہ ہوسکتاہے دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے افراد گھرخالی کردیں۔

Comments

- Advertisement -