جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سابق کپتان نے بابر کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان اظہرعلی نے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں گفتگو کرتے ہوئے اظہرعلی نے کہا کہ میرے خیال ہے کہ بابراعظم کو کپتانی مزید جاری رکھنی چاہیے۔

اظہرعلی نے کہا کہ بابراعظم سےغلطیاں ہوئی ہیں تو اس کے ساتھ بیٹھ کربات کریں اور بابر کے ساتھ بیٹھ کر آئندہ کے پلان پر گفتگو کرنی چاہیے۔

کپتان کی تبدیلی سے متعلق انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا گارنٹی ہے کہ آئندہ کپتان غلطیاں نہیں کرے گا؟ مجھے امید ہے کہ بابراعظم اپنی غلطیوں سے سیکھےگا۔

سابق کرکٹر باسط علی نے رائے دی کہ بابراعظم پرفارم کریں دوبارہ کپتان بن جائیں گے جب کہ شان مسعود ٹیسٹ کپتان اور ٹی ٹوینٹی کیلئےشاہین کپتان ہوسکتےہیں۔

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کے لیے عمادوسیم کو بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمادوسیم ٹی ٹوینٹی کی کپتانی کےلیے اچھی چوائس ہوسکتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں