جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سابق کپتان نے کراچی کنگز کو فیورٹ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے پی ایس ایل میں فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کو قرار دے دیا۔

کراچی کنگز کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے پر محمد یوسف نے کہا کہ میرےبیٹےکوکراچی کنگز ‏بہت پسند ہے بیٹے کی فیورٹ ٹیم ہونے سے نیک خواہشات کراچی کنگزکےساتھ ہیں۔

سابق کپتان اظہر علی نے لاہور قلندرز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر افسوس ہے تاہم فائنل فور ‏میں آنے والی چاروں ٹیمیں اپنی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے فخر زمان اور محمد حفیظ کے آؤٹ آف فارم ہونے کو لاہور قلندرز ‏کے باہر ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پوری آب و تاب سے جاری ہے ‏جہاں لیگ میچز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

گزشتہ شب مکمل ہونے والے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل ‏کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں ملتان سلطان کو شکست سے دوچار کیا۔ یہ میچ ‏دونوں ٹیموں کے لیے کوالفائینگ مرحلے سے قبل ریہرسل کی سی حیثیت رکھتا تھا۔ ‏

اب یہی دونوں ٹیمیں 21 جون بروز پیر کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پہلے کوالیفائر میں ‏مدمقابل آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں