تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عدنان صدیقی سے دوستی نہیں کرونگا، ہمایوں سعید

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے نعمان اعجاز کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘دی فورتھ امپائر ایکسپریس’ میں شرکت کی اور سوالات کے نہایت دلچسپ جواب دئیے۔

پروگرام کے میزبان فہد مصطفیٰ نے ہمایوں سعید سے سوال کیا کہ اگر آپ کو موقع ملا تو کس کو جیل میں ڈالیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ نعمان اعجاز کو جیل میں ڈالیں گے۔

ہمایوں سعید سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کے پاس کوئی کام نہ ہو اور ایک آفر آئی کہ ڈرامے میں والد کا کردار ادا کرنا ہے تو کس کے والد بننا پسند کرینگے، میزبان نے آپشن میں کبریٰ خان، مہوش حیات اور سوہائی ابڑو کے نام لئے تو اداکار نے برجستہ جواب دیا کہ سوہائی کا والد بننا پسند کرونگا۔

پروگرام کے میزبان فہد مصطفیٰ نے ہمایوں سعید سے سوال کیا کہ آپ اپنی اگلی فلم کا ٹائٹل کیا رکھیں گے؟ انہوں نے آپشن دئیے کہ کہیں نہیں جاؤنگا، بتاکر نہیں جاؤنگا اور جہاں دل کرے گا وہاں جاؤنگا۔

جس پر ہمایوں سعید نے دلچسپ جواب دیا کہ میری آئندہ آنے والی فلم کا نام کہیں نہیں جاؤنگا ہوگا۔

اداکار  سے اگلا سوال کیا گیا کہ اگر ٹائم مشین کی مدد سے آپ کو ماضی میں بھیجا جائے تو آپ کیا کام نہیں کرینگے؟ انہیں آپشن بتائے گئے کہ اداکار نہیں بنیں گے، شادی نہیں کرینگے یا عدنان صدیقی کے دوست نہیں بنیں گے، جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ اس میں سب کو سچ کا پتہ ہے کہ میں عدنان سے دوستی نہیں کرونگا۔

Comments

- Advertisement -