اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایران سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کوحتمی شکل دی جائے: ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ایران سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور دو طرفہ اعتماد میں اضافہ ہو۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بینکنگ کی سہولیات کا فقدان بھی دو طرفہ تجارت میں بڑی رکاوٹ ہے،اس وقت پاکستان اور ایران نے مختلف محصولاتی و غیر محصولاتی رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں جس سے قانونی تجارت کا حجم بڑھنے کے بجائے کم ہو رہا ہے جبکہ سمگلروں کی چاندی ہو گئی ہے۔

، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے مزید کہا کہ ایران سے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی درامد کرنے کیلئے صرف ایک ارب ڈالر کے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہو گی اسلئے اسے ترجیح دی جائے۔

پاکستان ابتدائی طور پرایران سے بجلی کی درامد ایک ہزار میگاواٹ تک بڑھائے اور اس سے تیل اور اسکی مصنوعات بھی خریدے تاکہ ایک زریعے پر انحصار ختم کیا جا سکے اور دونوں ملک بڑے تجارتی پارٹنر بن سکیں، ایران سے گیس درامد کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ پاکستان کی توانائی مارکیٹ میں انقلاب لایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں