ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

دوست ملک نے پاکستان کو 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان عطیہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چین، ملائیشیا اور سنگاپور کے بعد ازبکستان نے پاکستان کو 25 میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات کا عطیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ سامان ازبکستان کے صدرکی طرف سے پاکستان کو عطیہ کیا گیا ہے، سامان خصوصی طیارے آئی ایل 76 کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچایا گیا۔

ایئرپورٹ پر پاکستان میں قائم مقام ازبک سفیر نے سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا، سامان میں سرجیکل ماسک، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، پائرو میٹر، رسپیریٹر اور مختلف قسم کی ادویات شامل ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ازبکستان کی جانب سے عطیہ کردہ سامان موصول ہوگیا ہے جو ملک بھر میں اشد ضرورت والے اسپتالوں اور طبی مراکز کو بھیجا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چین نے سب سے زیادہ طبی سامان اور آلات پاکستان کو مہیا کیے ہیں جب کہ چین نے خصوصی طبی ٹیمیں بھی پاکستان بھیجیں جنہوں نے کورونا کے خلاف لڑنے میں پاکستانی ڈاکٹرز کی معاونت کی۔

چند روز قبل چین سے ایک اور طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا، سامان میں 24ایکسرے مشین، ان کے پارٹس اور ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ71ہزار وی ٹی ایم شامل تھے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں