بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات بحال

اشتہار

حیرت انگیز

ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کرادی ہے جبکہ ان کے اکاؤنٹس بحال کرنے کیلئے بینکوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کی  بحالی کیلئے مراسلہ بھیجا ہے، اسحاق ڈار کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 50کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے موجود ہیں۔

اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے مراسلہ جاری

ضلعی انتظامیہ لاہور نے  نیب کےدوبارہ خط کی تصدیق کے بعدگھر کی سپرداری کرادی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں