پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نماز جنازہ آج کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی میت کو گزشتہ شب دبئی سے پاکستان لایا گیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نماز جنازہ آج کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی کے امریکن اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور تشویشناک حال میں انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کا جسد خاکی ایک خصوصی طیارے کے ذریعے گزشتہ شب دبئی سے پاکستان لایا گیا تھا اور میت کو ایئرپورٹ سے ہی ملیر کینٹ روانہ کردیا گیا تھا۔

سابق صدر کی بیوہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال اور بیٹی عائلہ بھی میت کے ساتھ پاکستان آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پرویز مشرف مرحوم کے حالات زندگی

پرویز مشریف کی نماز جنازہ آج پولو گراؤنڈ کراچی میں ادا کی جائیگی جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں