لاہور: اپوزیشن کی دو بڑی پارٹیوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں دوریاں بڑھنے لگیں، بلاول بھٹو کی لاہور میں بھرپور بیٹھک کے باوجود دونوں پارٹیاں ایک پیج پر نہ آسکیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ایک ہفتہ قیام کے بعد لاہور سے واپس روانہ ہوگئے، اس دوران پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے متعدد بار رابطے کئے گئے لیکن پیپلز پارٹی رابطوں کے جواب میں ن لیگ نے حوصلہ افزا جواب نہیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں فاصلے بڑھنے لگے ہیں، دونوں پارٹیاں الگ الگ حکمت عملی کی وجہ سے حکومت کو ٹف ٹائم نہیں سے سکیں۔
اپوزیشن کی جانب سےبجٹ سےپہلےاےپی سی کی مشترکہ تجویزدی گئی مگر مسلم لیگ ن نے اے پی سی پر کوئی بات کرنا مناسب نہیں سمجھا اور پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران ن لیگ ارکان کی مکمل تعدادنہیں تھی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اس صورتحال پر گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کاہےبجٹ بحث میں قیادت کرنی چاہیے تھی، ن لیگ حکومت کے خلاف دباؤ بڑھانے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔