منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نوزائیدہ بچی کو عمارت سے پھینکنے کے معاملے میں نیا موڑ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نوزائیدہ بچی کو عمارت سے پھینکنے کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ عمارت سے پھینکی گئی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں ابتدائی اطلاع دی گئی کہ بچی جاں بحق ہوگئی لیکن اب پتہ چلا کہ بچی بچ گئی ہے، بچی خیریت سے ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

دل دہلا دینے والے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے فلاحی ادارے کے سربراہ رمضان چھیپا نے کہا کہ بلوچ کالونی کے علاقےمیں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، 7سے 8 بجے 1020 کال نمبر پر متعدد کالیں وصول ہوئی، بتایاگیاکہ ایک نومولودبچی یہاں پڑی ہے اسے ریسکیوکیاجائے۔

رمضان چھیپا کے مطابق بلڈنگ کی عمارت سے پھینکی گئی بچی معجزانہ طورپرمحفوظ رہی، نومولود بچی دکانوں کے شیلٹر پر آکر گری، چھیپا کے مددگاروں نےفوری طورپر بچی کوریسکیوکیا اور تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جناح اسپتال کےڈاکٹروں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈاکٹرزنےبتایاکہ بچی کی دائیں آنکھ متاثرہ ہوئی ہے اور این آئی سی ایچ میں آئی اسپیشلسٹ دائیں آنکھ کامعائنہ کریں گے۔

قبل ازیں ابتدائی طور پر پولیس نے کہا تھا کہ نامعلوم افراد نے بچی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا تھا وہ زمین پر گرنے کے بعد دیرتک تڑپتی رہی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں