ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

خوشخبری، سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی سے 98550 روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت 128 روپے کمی کے بعد 84490 روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے کی کمی ہوگئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی 15 ڈالر کمی کے بعد 1716 ڈالرفی اونس پر ٹریڈنگ ہورہی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 93 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 165 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر164.87 روپے سے بڑھ کر 165.80 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ 10گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 84ہزار 619 روپے ہوگئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں