حکومت نے امور نمٹانے اور اخراجات پورے کرنے کیلئے بینکوں سے 215 ارب روپےقرضہ لے لیا۔
حکومت نے بینکوں سے قرضہ ٹریژری بلز کی فروخت سے حاصل کیا۔ بینکوں سے قرضے کا ہدف 850 ارب روپے تھا، 646ارب کی پیشکش موصول ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک نے مختصر مدت یعنی 3ماہ کیلئے 206 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کیے۔ 6ماہ کیلئے6ارب روپے اورایک سال کیلئےصرف3ارب کے ٹی بلز فروخت کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک نے16نومبر کےمقابلےمیں آج زیادہ شرح سود پر ٹی بلز فروخت کیے۔ 3ماہ کے ٹی بلز کا ریٹ 129بیسزپوائنٹس بڑھ کر 16.99 فیصد ہو گیا۔
6 ماہ کے ٹی بلز کا ریٹ بڑھ کر16.8 اور 12ماہ کے ٹی بلز کا ریٹ 16.84فیصد ہو گیا۔ 6ماہ کے ٹی بلز کے ریٹ میں 107بیسز پوائنٹس،12 ماہ کے بلز کے ریٹ میں 114بیسز پوائنٹس اضافہ ہوا۔