جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ویڈیو رپورٹ: بھارتی انتخابات سے متعلق دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں کیا لکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار کی اصلیت دی گارڈین کی رپورٹ میں آشکار ہو گئی۔

بھارت میں انتخابات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جمہوریت کا تقاضا ہے کہ مخالفین کے مابین منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مقابلہ اور تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک ہو، تاہم مودی کا بھارت دونوں خصوصیات سے محروم ہے۔

بھارتی ووٹرز کے مطابق مودی کے زیر اقتدار کرپشن اور دولت کی غیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے، بھارتی انتخابات سے متعلق دی گارڈین کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بھارت کے عوام کو اپنا مینڈیٹ مودی کو دینے سے پہلے سوچ لینا چاہیے۔

- Advertisement -

دی گارڈین کے مطابق مودی سرکار ایک جانب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، تو دوسری جانب انتخابات سے پہلے ہی جیت کا اعلان کرتی نظر آتی ہے، اپوزیشن جماعت کے اکاوٴنٹس منجمد ہونا، تمام اہم اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری، استغاثہ کا بطور ہتھیار استعمال اور بی جے پی کو 1.25 بلین کی امداد حاصل ہونا کوئی اتفاق نہیں ہو سکتا۔

ویڈیو رپورٹ: بھارت میں فیک نیوز کے پھیلاؤ سے متعلق نئے حقائق سامنے آ گئے

مختلف سرویز سے پتا چلتا ہے کہ بھارتی عوام بے روزگاری، مہنگائی اور آمدنی اور مالی عدم تحفظ کے متعلق شدید پریشانی کا شکار ہیں، مودی سرکار ان تمام مسائل کے بارے میں نہایت ناقص ریکارڈ کی حامل ہے۔

ہندوستان 200 ملین سے زائد مسلمانوں کا گھر ہے لیکن مودی انھیں نظر انداز کرتے ہوئے محض ہندو انتہا پسندوں کو ترجیح دیتا ہے، جن کی جانب سے مسلمانوں کو امتیازی سلوک اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، مودی جنوبی ہندوستان میں مقبولیت سے محروم ہے کیوں کہ وہاں علاقائی و ثقافتی شناخت کو ہندومت پر ترجیح دی جاتی ہے۔

جن علاقوں میں مودی کی مقبولیت کم ہو وہاں تشدد اور دہشت گردی سے ہندومت کے قوانین نافذ کروائے جاتے ہیں، اروند کیجریوال کی گرفتاری مودی کے اپنے آپ میں اعتماد کی کمی کا ثبوت ہے، مودی کے پاس عدم تحفظ محسوس کرنے کی بہت وجوہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں