تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ہیش ٹیگ نے تاریخ رقم کردی

‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ہیش ٹیگ نے تاریخ رقم کردی ہے اور پاکستان میں یہ ہیش ٹیگ مسلسل نویں روز بھی ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ہیش ٹیگ بنایا گیا جس نے تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستان میں امپورٹڈ حکومت نامنظور ہیش ٹیگ مسلسل نویں روز بھی ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور اب تک اس ہیش ٹیگ پر 4 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ٹوئٹس ہوچکے ہیں۔

صارفین اس ہیش ٹیگ پر کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اس ہیش ٹیگ میں حصہ لینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔

اس ٹرینڈ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا ٹرینڈ قرار دیا جارہا ہے۔

نو روز گزرنے کے بعد بھی اس ٹرینڈ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا رہا ہے جس میں مبینہ غیر ملکی طاقت کی طرف سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -