ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کرونا کے پیش نظر ہماری عوام کی صحت ہماری بنیادی ترجیح ہے،محمد میاں سومرو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ کرونا کے پیش نظر ہماری عوام کی صحت ہماری بنیادی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ہماری عوام کی صحت ہماری بنیادی ترجیح ہے، اداروں کی نجکاری سےمتعلق پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حویلی بہادر شاہ، بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کر نے کی کوشش کر رہے ہیں،ورچوئل ڈیٹا روم پر پاورپلانٹس سے متعلق معلومات اپ لوڈ کر دی ہیں۔

محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ قومی، عالمی مالیاتی مشیروں، متعلقہ سرمایہ کار کمپنیوں سے مسلسل روابط ہیں، تمام تر معاملات کو ای فائلنگ،ای لنک کے ذریعے انجام دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور پلانٹس و دیگر نجکاری سے متعلق طے شدہ مدت میں ردوبدل نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور نجکاری کا عمل قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ سے مشروط ہے۔

محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ تمام تر متعلقہ ٹرانزیکشنز ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، صورتحال بحال ہوتے ہی نجکاری کے عمل میں خاطر خواہ تیزی آئےگی۔

وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں