اشتہار

عمران خان کی نا اہلی کیخلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج کے لیے کاز لسٹ جاری کردی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کریں گے۔

- Advertisement -

رجسٹرار آفس نے ہفتے کے روز عمران خان کی درخواست کو نامکمل قرار دیتے ہوئے اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد عمران خان نے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں