اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہائیکورٹ نےجلسہ روکنےکی فوری استدعا مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہورہائیکورٹ نےجلسہ روکنےکی فوری استدعا مسترد کر دی۔

لاہورہائیکورٹ نےکورونا کےباعث جلسے پرپابندی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس جواد احسن نے جلسہ روکنے کی فوری استدعا مسترد کر دی۔

ہائیکورٹ نےحکومت کو ایس اوپیز پر عمل درآمدکرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتیں اوران کے کارکن ایس اوپیزپر عمل کریں۔

فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، جلسےکی اجازت کامعاملہ متعلقہ حکام کے زیرغورہے اس لیے عدالت حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

جسٹس جواداحسن نے کہا کہ حکومت 2 دن میں جلسے کی اجازت کےحوالےسےفیصلہ کرے، تمام ادارےاین سی اوسی کی ہدایات پرپابندی یقینی بنائیں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں