تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

پشاور: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بچے کو قتل کردیا

پشاور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ شاہ پور کے علاقے پخہ غلام میں پیش آیا ہے جہاں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے فائرنگ کے بچے اور دو خواتین کو موت کی نیند سلا دیا جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد جمع کرنے تحقیقات شروع کر دیں جب کہ ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کفایت نامی ملزم نے میکے میں بیٹھی ناراض اپنی بیوی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments