ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’بجلی بلوں پر آئی ایم ایف کا کل تک جواب آجائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی بل سے متعلق آئی ایم ایف کی جانب سےکل تک جواب آجائے گا یقین ہے آئی ایم ایف ہمارا پلان مسترد نہیں کرے گا البتہ کچھ تبدیلی کرسکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمدعلی نے کہا کہ بجلی بلز سے متعلق آئی ایم ایف کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا کا تبادلہ ہو رہا ہے آئی ایم ایف نے ہمارا کوئی پروپوزل مسترد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین کا اگست کا بل ڈیفر کرنے کیلئے حکومت کو کہیں سے رقم لینا پڑے گی حکومت کہیں سے رقم لےکربل ڈیفر کرتی ہےتو اس پر نقصان کی ادائیگی کرنا ہو گی آئی ایم ایف کامؤقف ہے کہ پاکستان کو ویسے ہی بجٹ میں خسارےکا سامنا ہے آئی ایم ایف احتیاط کر رہا ہے اس لیے ایسے اقدامات میں وقت لگ رہا ہے۔

- Advertisement -

نگران وزیر نے کہا کہ صارفین کیلئے سہولت دیتے کہ بلز کی ادائیگی بعد میں کریں تو حکومت کو ادائیگی کرنا ہوتی حکومت یا تو آئی پی پیز کیساتھ یا بینکوں کیساتھ منافع پر ادائیگی کرتی جس سےنقصان ہوتا آئی ایم ایف اسی لیے احتیاط کر رہا ہے کیونکہ ویسے ہی ملک میں نقصان ہو رہا ہے بجلی چوری اور بل نہ دینے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بھی درست وقت ہے۔

محمدعلی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ لائن لاسز، بجلی چوری کی روک تھام کریں بجلی چوری کرنے والوں کی ادائیگی بجلی کے بل دینے والے کیوں کریں، آئی ایم ایف کو وہ پلان دیا ہےجو ہم چاہتے ہیں پلان بی آئی ایم ایف کو دینا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں