کراچی:گورنر ہاؤس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہونے والے اتحادی جماعتوں کےمشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ارکان میں فیصل سبزواری کے بیان پر تلخی ہوئی۔ ارسلان تاج نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سرپرہےاتحادی ہمارےخلاف بیان دےرہےہیں اتحادی جماعت نےاین اے239پرداخل پٹیشن سےمتعلق بیان دیا۔
ارسلان تاج نے کہا کہ بیان سےپی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی یہ وقت پیپلزپارٹی کیخلاف بیانات اور سینیٹ پرتوجہ دینےکاہے۔
ایم کیوایم کے فیصل سبزواری نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف سے9نکاتی مطالبات پر اتحادہے ہمیں اپنےبہت سے معاملات دیکھنےہوتےہیں۔
پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کہنےکوہمارےپاس بھی بہت کچھ ہےلیکن بات دورتک جائےگی، بہتر ہو گاکہ 3مارچ کےانتخابات پرتوجہ مرکوزرکھیں۔
اجلاس میں فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہدایت کی کہ ممبران اسمبلی اچھےانداز میں اپنےامیدواروں کوکامیابی دلائیں۔