تازہ ترین

’دی کپل شرما شو‘ کو پھر بند کرنے کا فیصلہ

بھارت کے مقبول ترین مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

کپل شرما کے مزاحیہ انداز اور چٹکلوں کی وجہ سے دی کپل شرما شو دنیا بھر میں مقبول ہے جہاں شوبز شخصیات اپنی نئی فلم کی پروموشن کے لیے شرکت کرتی ہیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کپل شرما کے شو کو عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں سے دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر روک دیا جاتا ہے کیوں کہ پروگرام کے میزبان کپل شرما بریک لے کر کچھ وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

تاہم ایک بار پھر دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کیاجارہا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ شو میں کام کرنے والے آرٹسٹ کچھ وقت کابریک لیں تاکہ دوبارہ ترو تازہ ہوکر واپس آئیں اور اپنی تخلیقی صلاحتیوں سے شو میں جان ڈالیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کو دی کپل شرما شو کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل 2021 اور 2022 میں بھی دی کپل شرما شو کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر آف ایئر کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -