The news is by your side.

Advertisement

ہالی وڈ ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف ٹارزن‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ ایکشن اور ایڈونچر فلم ’دی لیجنڈ آف ٹارزن‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم جولائی میں امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

ہالی ووڈ ایکشن اور ایڈونچر فلم ’دی لیجنڈ آف ٹارزن‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کی کہانی جنگل میں جرائم پیشہ افراد کی غیر قانونی سرگرمیوں کے گرد گھومتی ہے۔ جنگل میں زندگی گزارنے والے ٹارزن کو لندن راس آجاتا ہے لیکن جنگل میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیوں کے باعث ٹارزن کو لندن کی آسائشیں چھوڑ کر واپس جنگل آنا پڑتا ہے۔

ٹارزن اور اس کے جنگلی جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔

فلم کے نمایاں اداکاروں میں مارگٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن، کیسپر کرمپ اور ایلا پرنل شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم جولائی میں نمائش کے لیے پیش کردی جائی گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں